دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی سرینگر میں بابر قادر ی ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت، ہندوستان کو کشمیریوں کے ناحق خون کا حساب دینا ہو گا
No image مظفر آباد۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سرینگر میں بابر قادری ایڈووکیٹ کے قتل کہ شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایک بیان میں بابر قادری ایڈووکیٹ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہندوستان کے کشمیریوں پر مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے،بابر قادری نے حق کی خاطر جان کی قربانی دی۔ ہندوستان کو کشمیریوں کے نا حق خون کا حساب دینا ہوگا۔انشا اللہ ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا۔بابرقادری شہیدکشمیرکےایک بہادرسپوت تھے جنہوں نےباطل کےسامنےسرتسلیم خم نہ کرتے ہوئےاپنی جان جانِ آفریں کےسپردکردی۔ان کا بہیمانہ قتل مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےانسانیت سوزکرتوتوں کی طویل فہرست میں ایک روح فرساو قابل نفرین اضافہ ہے۔ان شاءاللہ بھارت رسوا ہوگااورشہداکامقدس لہورنگ لائیگا۔
بابر قادری کو گزشتہ شام سرینگر کے حول علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بابر قادری ایڈوکیٹ کے علاوہ ، پینلسٹ ، تجزئیہ نگار اور مصنف بھی تھے ۔
واپس کریں