دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر کے حول علاقے میں بابر قادری ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے سب سے بڑے شہرسرینگر میں وکیل بابر قادر ی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا۔نامعلوم افراد نے بابر قادری ایڈووکیٹ پر حول علاقے میں یہ حملہ کیا۔بابر قادری ایڈوکیٹ ، پینلسٹ ، تجزئیہ نگار اور مصنف بھی تھے۔میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے صحافیوں کو بتایا کہ بابر قادری کے جسم میں گولیاں لگی تھیں اور اسے مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ بابر قادری کا قتل افسوسناک ہے اور میں اس کی قطعی مذمت کرتا ہوں۔ المیے کا احساس سب سے زیادہ ہے کیونکہ اس نے دھمکی سے خبردار کیا تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ اس کی وارننگ اس کی آخری ٹویٹ تھی۔
بابر قادری ایڈووکیٹ نے اکیس ستمبر کو اپنی آخری ٹوئٹ میں کہا تھا کہ '' میں ریاستی پولیس انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس شاہ نذیر کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جس نے غلط مہم پھیلائی ہے کہ میں ایجنسیوں کے لئے کام کرتا ہوں۔ اس غیر حقیقی بیان سے میری جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔''
واپس کریں