دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
No image اسلام آباد۔ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر، برانڈ گھی 4 روپے فی کلو اور برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کیاگیا ہے جب کہ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ دودھ، ٹی وائٹنر اور کافی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے جس سے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر98 روپے ہوگئی ہے۔
واپس کریں