دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خاتون کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے اعلان پر امریکی شہروں میں مظاہرے
No image نیو یارک۔ امریکہ میں ایک سیاہ فام خاتون کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاران کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے کے اعلان کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔امریکی شہر لوئی وِل میں ایک بار پھر نسل پرستی اور پولیس کی طرف سے طاقت کے متعصبانہ استعمال کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔نیو یارک، واشنگٹن، اٹلانٹا اور شکاگو میں بھی نسل پرستی کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے ہوئے۔
ان مظاہروں کی وجہ ریاست کینٹکی کے وزیر انصاف کا ایک اعلان بنا۔ انہوں نے اس اعلان میں کہا تھا کہ چھ ماہ قبل اسی ریاست میں پولیس کی ایک خونریز کارروائی میں ماری جانے والی افریقی نژاد خاتون بریئونا ٹیلر کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد اس ریاست کے سب سے بڑے شہر میں بہت سے لوگ احتجاج کے لیے جمع ہو گئے۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کے مظاہرے کیے گئے۔
واپس کریں