دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان، پاکستان کا موقف ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان
No image اسلام آباد۔ ملک کے سینئر سیاسی و مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی حکومتی کوششوںکے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے اور یہاں کے عوام فیصلہ کریں گے،تو ہم اپنے پورے موقف کو تحلیل کر دیں؟ ان کشمیریوں کا کیا بنا جہاں 70 سال ہم نے ان کی عزتوں،ان کی ناموس ،بہنوں ،مائوں کی عزت و ناموس،نوجوانوں کے خون اور ان شہادتوں کے ساتھ جو سیاست کی ہے اس کا کیا بنے گا پھر؟ملک اپنے لوگوں کے ساتھ اس طرح نہیں کرتے کہ آج ہم پر کوئی پریشر آ گیا تو ہم نے سارا کچھ بھلا دیا، آزاد منش قوموں کی علامت نہیں ہے،یہ غلام ذہنیت کی علامت ہے۔
واپس کریں