دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کی لائین آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دوجوان شہید
No image راولپنڈی۔اقوام متحدہ کی طرف سے متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین(لائین آف کنٹرول)پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آج بھی ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی ہے جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی نور حسن اور سپاہی وسیم علی شہید ہوئے۔
بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔'آئی ایس پی آر 'کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بھارتی پوسٹ پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔'آئی ایس پی آر 'کے مطابق بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔
واپس کریں