دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی) 03 مئی 2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا۔کابینہ کے اجلاس میں آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔کمیٹی موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور, دیوان علی خان چغتائی, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک شامل ہیں۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کو آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام اختیارات حاصل ہوں گے. کابینہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور, وزرا حکومت سردار میراکبر خان, فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری محمد رشید, عبدالماجد خان, چوہدری اکبر ابراہیم,چوہدری محمد اخلاق, راجہ محمد صدیق، محترمہ نثاراں عباسی, محترمہ نبیلہ ایوب, محترمہ امتیاز نسیم, سرداعامر الطاف, جاوید بٹ, چوہدری قاسم مجید, چوہدری اظہر صادق, میاں عبدالوحید, دیوان علی خان چغتائی, نثار انصر ابدالی, سردار ضیا القمر, سردار محمد جاوید ایوب خان, جاوید اقبال بڈھانوی, چوہدری عامر یاسین, چوہدری یاسر سلطان, محمد اکمل سرگالہ, عاصم شریف بٹ, ظفر اقبال ملک, احمد رضا قادری,چیئر مین وزیراعظم معائنہ کمیشن مولانا مظہر سعید, چیف سیکرٹری داد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکت کی۔
واپس کریں